بورے والا:نو عمر لڑکا عارف بازار سے موٹرسائیکل چوری کر کے فرار
بورے والا(ایم اے فاروق) شہر اور نواحی علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ شہری دن دیہاڑے اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہونے لگے۔عارف بازار میں نو عمر لڑکا دکان کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کر کے فرارہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 431 ای بی کا رہائشی نوجوان فاروق چشتی عارف بازار میں ایک دکان سے اشیا خریدنے کے لیے موٹرسائیکل کھڑی کر کے گیا۔ اسی اثنا میں ایک نو عمر لڑکا موٹرسائیکل چرا کر لے گیا۔ دنیا ٹو ڈے کو موصول ہونے والی تصاویر میں نو عمر چور لڑکے کا چہرہ واضح نظر آرہا ہے۔ فاروق چشتی نے واقعہ کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج کرادی ہے۔ متاثرہ نوجوان نے ڈی ایس پی ملک طاہر مجید اور ڈی پی او وہاڑی عمر ورک سے جلد از جلد موٹرسائیکل بازیاب کرانے کی درخواست کی ہے۔