لاہور:سوسائٹی پبلک سکول مغل پورہ کی پانچویں جماعت کی طالبہ درثمین فاطمہ نے پنجم جماعت کےبورڈ کےامتحانات میں 500میں سے 480نمبرحاصل کرکےشاندارکامیابی اپنے نام کی ہے۔ درثمین فاطمہ کی اسکول میں تیسری پوزیشن آنےپر والدین نے بےانتہامسرت کا اظہارکیاہے۔ ننھی طالبہ کاکہناہے شاندارکامیابی والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی محنت اور ان کی لگن کا نتیجہ ہے۔ وہ آئندہ بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔
درثمین فاطمہ اس سے پہلے تیسری اور چوتھی جماعت میں اول پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔
تقریراورکھیل کےمقابلوں میں بھی وہ کئی اعزازت حاصل کرچکی ہیں۔
درثمین فاطمہ لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر،معروف صحافی،بچوں کے ادیب اور دنیانیوزکے پروڈیوسر محمد ناصرزیدی کی صاحبزادی ہیں