پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی ، حکومت نے پٹرول سستا کر دیا ، کتنے روپے کم کیے ؟ جانئے

وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد پٹرول 86 روپے لیٹر پر آ گیاہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن  کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول میں دو روپے سات پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیاہے ۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی دو روپے کمی کا اعلان کیا گیاہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 96 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے ،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی تھی تاہم دو روپے ہی کم کیے گئے ہیں  جبکہ اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی بھی سفارش کی تھی لیکن ان قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی ۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا تھا تاہم اس ماہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کی ہے جس سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: