پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس؛عدالتی بینچ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا

سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے اعتراض کے بعد خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے سماعت سے معذرت کرلی۔ بنچ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا۔ آج سماعت کے بعد استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ اور وکیل صفائی اختر شاہ میں دلچپسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

esپرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا بنچ پھر ٹوٹ گیا۔ سابق صدر کے اعتراض پر جسٹس یحییٰ آفریدی تین بنچ سے الگ ہو گئے۔عدالتی حکم نامے کےمطابق ملزم نے بنچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی پر جانبداری کا الزام لگایا جبکہ پرویز مشرف کا الزام حقائق کے برعکس قراردیا گیا ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہےکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کبھی سابق چیف افتخار چوہدری کے وکیل نہیں رہے۔انہوں نے تو 3 نومبر کے اقدام کے خلاف بطوروکیل درخواست دائر کی تھی

پرویز مشرف کے وکیل اخترشاہ نے کہا کہ جسٹس یحییٰ نے خود بنچ چھوڑا،یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ میرا نہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا احترام کرتے ہیں۔

آج کمرہ عدالت میں سماعت سے پہلے پراسیکوٹر اور وکیل صفائی میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے کہا آپ عمرہ ادا کر آئے ہیں؟ جواب میں پراسیکیوٹراکرم شیخ بولےخود کو اللہ کےسپرد کرآئے ہیں، یقین ہے مار دیے جائیں گے۔ آپ گولی مار دیں کیس ختم ہو جائے گا۔

جواب میں اخترشاہ بولے کہ ایسی باتیں نہ کریں، ہم دونوں کا تعلق ایک ہی کمیونٹی سے ہے۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا نہیں ایسا نہیں جناب، آپ نہ جانے کس کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: