سعودی عرب،برطانیہ کے مابین84 ٹائیفون کی خریداری کے معاہدے

سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاع سمیت کئی اہم تجارتی معاہدے طے پاگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدے طے پاگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ نے دو ارب ڈالر مالیت کے مختلف تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ لندن کے موقع پر طے پائے ۔

دونوں ممالک نے آنے والوں برسوں کے دوران 90 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبے پر بھی اتفاق کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے لندن میں برطانوی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران برطانیہ سے 48 جنگی طیارے ٹائیفون کی خریداری کے معاملے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: