پارلیمان کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کہتے ہیں کہ کوشش کی اپنے اصولوں پر، آئین پر اور پارلیمان کی بالادستی پر کمپرومائز نہ کروں۔

سینیٹ سے اپنے الوداعی خطاب میں چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ جس مقام پر ہوں دو خواتین کا بڑا کردار ہے، جن میں سے ایک میری والدہ اور دوسری میری سیاسی ماں شہید بے نظیر بھٹو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصب آنے جانے ہوتے ہیں ، ہم ذوالفقار بھٹو کے نقش قدم پر ہیں کہ گردن کٹادو لیکن اصولوں پر سودے بازی نہ کرو۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تین سال یہ ہاؤس مجموعی لیڈر شپ کے تحت چلا،جو کریڈٹ یا ڈس کریڈٹ اس سینیٹ کا ہے وہ صرف چیئر کا نہیں بلکہ سینیٹ کی مجموعی لیڈرشپ کا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی درست ہے کہ ہر ادارے کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے ، اس سلسلے میں سینیٹ میں بحث بھی ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: