مرغی کے گوشت کوکلین چٹ مل گئی

وائٹ میٹ پسند کرنے والوں کیلئے اچھی خبرآ گئی۔ مرغی کا گوشت مضر صحت اور غیر معیاری ہونے سے متعلق تمام ابہام ختم ہوگئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے چکن کو کلین چٹ دے دی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مرغی کے غیر معیاری گوشت پراز خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مرغی کا گوشت دھوکر کھائیں تو کوئی مسئلہ نہِیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کےسامنے مرغی کے گوشت سے متعلق ٹیسٹ رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالتی معاون سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ اب تک کی رپورٹس ٹھیک ہیں۔ مرغیوں کو اینٹی بایوٹکس تب دی جاتی ہیں جب مرغی زخمی ہو۔۔چیف جسٹس نے رپورٹ پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہےچکن کا گوشت ٹھیک نکلا۔

جسٹس ثاقب نثارنے یہ بھی کہا کہ لوگ مرغی کو گوشت اچھی طرح دھوکر کھائیں تو کوئی مسئلہ نہِیں۔ عدالتی معاون نے بہتری کےلیے تجاویز پیش کیں تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ یہ تجاویز سیکرٹری کو دے دیں تاکہ انہیں حتمی شکل دی جاسکے۔

عدالتی معاونین کے اچھے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ حوصلہ افزائی کےلیے سو روپے کے نوٹ پر تینوں ججز دستخط کرکے دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: