عمران خان نئی پاکستانی فلم ’’کیک‘‘ کے مداح نکلے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نئی پاکستانی فلم ’’کیک‘‘ بھا گئی۔ گزشتہ روزکیک کا پریمیئر دیکھنے کے بعد عمران خان نے ٹوئٹر پر تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور قریبی دوست زلفی بخاری کے ہمراہ فلم کیک کی کاسٹ سے ملاقات کی اور فلم دیکھی۔ زلفی بخاری اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم سے محظوظ ہونے کے بعد عمران خان نے کاسٹ کے ہمراہ تصاویربھی بنوائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم اور اداکاری کا معیار دونوں ہی متاثرکن ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ابھی باقی ہے۔

 واضح رہے کہ کیک کے ہدایتکار عاصم عباس ہیں جبکہ اس کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ آمنہ شیخ، صنم سعید ، عدنان ملک اور دیگرشامل ہیں۔ آمنہ اور صنم نے فلم میں بہنوں کاکردارادا کیا ہے۔ فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کی جائے گی

فلم دیکھنے پر زلفی بخاری نے بھی ٹوئٹر پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: