سری لنکا میں مسلم کش فسادات پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا تین روز کیلئے بند کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بدھ پرستوں کے مسلمان اقلیت پر حملوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کی گئی لیکن اس کے باوجود وحشیانہ تشدد واقعات جاری رہے، جبکہ مسلمانوں کی دکانوں اور مساجد کو آگ لگا دی گئی۔
ان واقعات کو روکنے کیلئے سری لنکن حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی تین روز کیلئے پابندی لگا دی ہے