پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کی وکٹ گرادی، جھنگ سے دوبار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے صاحبزادہ محبوب سلطان نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 91 جھنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، وہ دو بار مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
صاحبزادہ محبوب کی عمران خان سے ملاقات کے دوران جہانگیر خان ترین اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔
صاحبزادہ محبوب سلطان نے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر 2002ء اور 2008ء کے انتخابات میں این اے 91 جھنگ سے کامیابی حاصل کرکے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2013ء میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔