اپنی سالگرہ پرجھانوی کا ماں کے نام جذباتی خط

لیجنڈری بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے اچانک انتقال سے سبھی کو دھچکا پہنچا تھا، سری دیوی کے انتقال کے چند روز بعد ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپورکی جانب سے اپنی سالگرہ کے موقع پر ماں کے نام لکھے جانےو الے خط نے سب کو جذباتی کردیا۔

بھتیجے کی شادی میں شرکت کی غرض سے متحدہ عرب امارات جانے والی سری دیوی تقریب کے بعد دبئی میں مقیم تھیں کہ 24 فروری کو ہوٹل میں اپنے کمرے میں باتھ ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

ماں کے اس طرح بچھڑ جانے سے سری دیوی کی دونوں بیٹیاں اور شوہر بونی کپور غم سے نڈھال ہیں، سری دیوی کے چلے جانے کے چند روز بڑی بیٹی جھانوی کپور نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ماں کے نام خط میں اپنے دل کا حال بخوبی بیان کیا۔

خط میں جھانوی نے آنجہانی ماں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے دل میں ایک عجیب سی بےچینی محسوس کر رہی ہوں لیکن جانتی ہوں کہ مجھے اب اسی کے ساتھ جینا پڑے گا۔ میں اس اکیلے پن کے ساتھ بھی آپ کا پیار محسوس کرتی ہوں، میں محسوس کرتی ہوں کہ آپ مجھے اداسی اور درد سے بچا رہی ہیں۔ جب بھی میں اپنی آنکھیں بند کرتی ہوں تو میرے پاس یاد کرنے کیلئے صرف اچھی چیزیں ہوتی ہیں۔ میں جانتی ہوں یہ آپ کر رہی ہیں۔ آپ ہماری زندگیوں میں ایک نعمت کی طرح تھیں اور یہ ہماری خوشی قسمتی تھی کہ ہم آپ کے ساتھ رہے لیکن آپ اس دنیا کیلئے تھیں ہی نہیں، آپ بہت اچھی، بہت خالص، اور پیار سے بھری ہوئی تھیں اسی لیے خدا نے آپ کو واپس بلا لیا لیکن کم از کم آپ ہمارے پاس تھیں تو سہی۔

جھانوی نے ماں کے نام خط میں مزید لکھا کہ میری دوستیں ہمیشہ یہ کہتی تھیں کہ میں خوش رہتی ہوں، اور اب سمجھ آیا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے تھا۔ اکوئی کچھ بھی کہے،میرے لیے اہمیت نہیں رکھتا تھا، کوئی مشکل بڑی نہیں لگتی تھی اور کوئی دن کبھی اداس نہیں محسوس ہوتا تھا کیونکہ میرے پاس آپ تھیں۔ آپ مجھ سے پیار کرتی تھیں تو مجھے کسی اور پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ آپ وہ واحد شخصیت تھیں جس کی ضرورت مجھے ہمیشہ رہتی تھی۔ آپ میری روح کا حصہ ہیں، میری بہترین دوست۔ آپ اپنی پوری زندگی میں ہمیں دیتی رہیں اور میں بھی آپ کے لیے یہی کرنا چاہتی تھی مما۔

میں چاہتی ہوں کہ آپ کو میرے کام پر فخرہو، ہر صبح کا آغاز اس امید سے کرتی تھی کہ ایک دن آپ بھی مجھ پرایسا ہی فخر کریں گی جیسا میں آپ پرکرتی تھی، لیکن میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں اب بھی اپنی ہر صبح کا آغاز اسی خیال سے کروں گی کیونکہ آپ یہاں ہیں اور میں آپ کو محسوس کرسکتی ہوں۔

جھانوی نے مزید لکھا کہ آپ مجھ میں، خوشی میں اور پاپا میں موجود ہیں۔ آپ ہم پر جو اثر چھوڑ گئی ہیں وہ بہت مضبوط ہیں جو ہمیں اپنی زندگیاں جاری رکھنے میں مدد تودے گا لیکن ہمیں مکمل طور پر مکمل کرنے کیلئے کافی نہیں ہے۔

آئی لو یو۔۔۔۔ آپ میرا سب کچھ ہیں۔

جھانوی کپور کے خط نے سری دیوی کے مداحوں کو رلا دیا۔ سب نے کمنٹس میں دعائیہ کلمات اور تعزیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کیلئے جھانوی کے حوصلہ کی بھی تعریف کی۔

جھانوی نے انسٹا گرام پوسٹ کے ساتھ لکھے گئے پیغام میں بھی اپنے جذبات و احساسات کو بخوبی بیان کیا۔ لکھا کہ میری سالگرہ پرمیں آپ سب سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اپنے والدین سے پیار کریں۔ ان کی پسند کو اہمیت دیں اور انہیں محسوس کرائیں کہ آپ ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ آپ جو کچھ ہیں وہ آپ کے والدین کی بدولت ہے۔

میری درخواست ہے کہ میری ماں کو فخر سے یاد کریں اور ان کے ابدی آرام کیلئے دعا کریں۔ ان کیلئے اپنے پیار کو جاری رکھیں۔ میری ماں کا بڑا حصہ ان کا وہ پیار تھا جو وہ میرے والد کے ساتھ بانٹتی تھیں۔ ان دونوں کا پیار امر ہے کیونکہ اس جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔ اس سے پیارااحساس اور کوئی بھی نہیں ہوسکتا اور دنیا میں ان دونوں جیسا کوئی بھی نہیں جس طرح سے انہوں نے اپنی زندگی ایک دوسرے کیلئے زندگی وقف کی۔ وہ ان تمام کرداروں میں بہترین تھیں۔

جھانوی نے لکھا کہ میں نے اور خوشی نے اپنی ماں کھوئی ہے لیکن میرے پاپا نے اپنی جان کھو دی ہے، وہ ایک ماں ، ایک بیوی اور ایک اداکارہ سے زیادہ بہت کچھ تھیں۔ ان کے لیے یہ بہت اہم تھا کہ پیار کرو اور پیار پاؤ۔ وہ لوگوں کے لیے اچھی، رحمدل اور مہربان تھیں۔ انہیں علم نہیں تھا کہ مایوسی، غصہ یا حسد کیا ہوتا ہے۔ تو چلیں صرف اچھے بنیں اور پیار بانٹیں، یہ چیز انہیں خوش کرے گی۔ موت میں بھی اس نے سب کچھ دیا، وہ جرات اور حوصلہ مندی کہ اپنے آپ کو محبت سے بھر لو اور کڑواپٹ سے چھٹکارا پاؤ۔ وہ صرف وقار، طاقت اور معصومیت کے ساتھ کھڑی تھیں۔

جھانوی نے سری دیوی کے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں میں اتنا پیار اورحمایت دکھانے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ، اس سب سے ہمیں امید اور طاقت ملی جس کے لیے ہم آپ کا جتنا شکرگزارہوں کم ہے۔

واضح رہے کہ سری دیوی جھانوی کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروارہی تھیں، جھانوی کرن جوہر پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اپنی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘ کی شوٹنگ بھی کروا رہی ہیں۔ دونوں ماں بیٹی آخری بار ایک ساتھ لیکمی فیشن ویک 2018 میں دیکھی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: