گجرات میں مسلم لیگ ن کے جلسےسےدھواں دھار خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کاکہناتھاکہ ان کے دستخط کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ منسوخ کیے گئے۔ انھوں نے ایک نکتہ اٹھایاکہ یہ بھی دیکھیں کہ اس دستخط سے کون کون سے جج تعینات ہوئے،فیصلے انتقام اور غصے میں آرہے ہیں۔
نوازشریف نےکہاکہ پانچ لوگوں نے ووٹوں کو پاؤں تلے روند دیا۔ انھوں نے سوال کیاکہ کیا آپ لوگوں کو یہ سکھا شاہی منظور ہے؟ ۔
نواز شریف نے کہاکہ میرے دستخط کے باعث سینیٹ کے ٹکٹ منسوخ کردیے،میرے دستخط تو ایٹمی پروگرام پر بھی ہیں۔