آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ، ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کور ہیڈ کوارٹر کراچی کے دورے میں سندھ بالخصوص کراچی میں سیکورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے کراچی میں امن کی بحالی کے لیے سندھ رینجرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کراچی پاکستان کے استحکام کے لیے قومی معاشی شہہ رگ ہے ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع میں پاک فوج کے جوانوں کا کردار لائق تحسین ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: