کسان اتحاد کا 5مارچ کو اوکاڑہ میں احتجاج کا اعلان

 

اوکاڑہ(میاں اسجد علی )پاکستان کسان اتحاد کا ہنگامی اجلاس دیپال پور میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے جلسے کے موقع پرکسان 5 مارچ کو بھر پور احتجاج کریں گے۔ اس موقع پر صدر کسان اتحاد احمد فراز مانیکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسان پس رہا ہے۔ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافے سے فصل کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے جس کے باعث کسان پس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان اتحاد کے بینر تلے ضلع بھر سے کسان مطالبات کے حق میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

عوامی بالا دستی کا آغاز

تحریر: ڈاکٹرصغراصدف 1947ء میں پاکستان جب معرضِ وجود میں آیا تو اس کی اساس مکمل ...

%d bloggers like this: