‎فیوچر اسکول سسٹم اوکاڑہ کی رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات

‎اوکاڑہ(میاں اسجد علی)فیوچر اسکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی راؤ قیصرظہیر تھے ۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل محترمہ صائمہ ظہیر ،ٹیچرز،بچوں کے والدین اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بچوں نے پی ٹی شو اور مختلف خاکوں پر ٹیبلوز بھی پیش کیے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی راؤ قیصر ظہیر نے سالانہ امتحان میں نمایاں کار کردگی دکھانے والے بچوں میں میڈلز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کی ۔

پرنسپل محترمہ صائمہ ظہیر کا کہنا تھا کہ فیوچر اسکول سسٹم میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کے بہتر تربیت پر بھی بھر پور توجہ دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہر کے ساتھ قریبی دیہات سے بھی والدین اپنے بچوں کو فیوچر اسکول سسٹم میں داخل کروا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: