سری دیوی کا انتقال کیسے ہوا؟وجہ سامنے آ گئی

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق ان کی موت کا سبب حرکت قلب بند ہونا بتایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں فرانزک ماہرین نے سری دیوی کی موت کے حوالے سے کوئی مشکوک چیز نہیں پائی گئی اور رپورٹ میں اداکارہ کی موت کی وجہ حرکت قلب کا بند ہونا بتایا گیا ہے۔
ادھر بھارتی صنعتکار انیل امبانی کا نجی طیارہ ادکارہ کی لاش لینے دبئی پہنچ گیا ،سری دیوی کی میت دبئی پولیس کی تحویل میں ہے اور اسے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے ۔تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش بھارتی سفارتخانے کے حکام کے حوالے کی جائے گی ۔متوفیہ کے پاسپورٹ کی منسوخی اور ڈیتھ سرٹیفکٹ کے اجرا کے بعد لاش ممبئی منتقل کی جائے گی۔
دوسری جانب معروف اداکارہ کی آخری رسومات کے سلسلے میں شوبز ستارے انیل کپور کی رہائش گاہ پر پہنچنا شروع ہوگئے۔
واضح رہے کہ بالی و وڈ نگری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والی سری دیوی اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں موجود تھیں جہاں وہ بھتیجے کی شادی کے سلسلے میں ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔
سری دیوی 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب ہوٹل کے باتھ روم میں بیہوش ہوگئی تھیں جنہیں بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں جب کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: