ہینڈ ز فری و فونز کے زیادہ استعمال سے قوت سماعت متاثر

موبائل فون نے فاصلوں کو سمیٹ تو دیا ہے لیکن اس کا بے جا استعمال صحت کے لیے شدید نقصان دہ بھی بن گیا ہے۔
یوں تو موبائل فون کا استعمال اب روز مرہ کے معمولات کا اہم جز بن چکا ہے لیکن دوران سفر، گاڑی چلاتے ہوئے یا کوئی اور کام انجام دیتے ہوئے لوگوں کی اکثریت ہینڈز فری کا استعمال کرتی ہے، کوئی لمبی گفتگو کرتا ہے تو کوئی موسیقی کا دلدادہ نظر آتااور خصوصاً نوجوانوں میں تو ہینڈ فری کااستعمال تو جیسے جنون کی طرح ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کان میں تقریبا 15 ہزار انتہائی نازک اور حساس سیلز ہوتے ہیں جو کہ بہت زیادہ اونچی آواز سے متاثر ہوتے ہیں، ہینڈ فری میں زیادہ تر تیز آواز ہی سنی جاتی ہےاور اس عمل کی زیادتی سے بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسی بیماری کا خدشہ ہوتا ہے۔
ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر قیصر سجادکے کہنا ہے کہ سائنسی ایجادات سے فائدہ ضرور اٹھائیں لیکن اس کو اپنے لیے زحمت اور پریشانی کا باعث نہ بننے دیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق براہ راست موبائل فون کے استعمال سے ہینڈ فری کا استعمال بہتر ہے لیکن اس کا مسلسل استعمال صحت کو ضرور متاثر کرتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: