قلندرز کو 43 رنز سے شکست، سلطانز کی دوسری فتح

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کے لئے خطرے کے گھنٹی بجادی ۔
تیسرے میچ کی خاص بات کمارا سنگاکارا، کپتان شعیب ملک، احمد شہزاد کی شاندار بیٹنگ ، جنید خان کی ہٹ ٹرک، عمران طاہر، محمد عرفان اور پولارڈ کی نپی تلی بولنگ کی بدولت میچ یک طرفہ طور پر اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،مدمقابل ٹیم نے اوپنر سنگاکارا کے 63، کپتان شعیب ملک 48 اور احمد شہزاد 38رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 179رنز مجموعہ سجایا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 136رنز پر ڈھیر ہوگئی ، اوپنر فخر زمان 49، سہیل اختر21، سنیل نارائن 26 اور عمر 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر نے 32رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا ، تاہم 26 کے انفرادی اسکور پر سنیل نارائن کو محمد عرفان نے جنید خان کی مدد سے قابو کیا ۔
ملتان سلطانز کو دوسری کامیابی کپتان برینڈن مکلم کی وکٹ کی صورت میں ملی ، وہ بغیر کوئی رنز بنائے محمد عرفان کا دوسرا شکار بن گئے۔

لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 105رنز پر گری ،اوپنر فخر کے ساتھ 65رنز کی پارٹنرشپ قائم کرنے والے عمر اکمل کو پولارڈ نے نے پویلین کی راہ دکھائی ، انہوں نے 31رنز بنائے ،اس دوران 1چھکے اور 3چوکے بھی لگائے۔
ملتان سلطانز کو چوتھی کامیابی اوپنر فخرزمان کی صورت میں ملی ، جو لاہور قلندرز کی فتح کیلئے بھرپور مزاحمت کررہے تھے ، انہوں نے 4چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 49رنز کی اننگز کھیلی ، انہیں پولارڈ نے احمد شہزاد کی مدد سے پویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ133 اور چھٹی وکٹ 135رنز پر گری ، سہیل اختر اور عامر یامین کو عمران طاہر نے یک بعد دیگرے شکار کیا ۔
ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر جنید خان نے لاہور قلندرز کےآخری بیٹسمینوں کو نہ صرف مزید رنز بنانے سے روکابلکہ 136رنز پر لگاتار 3وکٹ حاصل کیں اور پی ایس ایل تھری کی پہلی ہٹ ٹرک اپنے نام کرلی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے جنید خان اور عمران طاہر نے 3،3اور محمد عرفان اور پولارڈ نے 2،2مخالف کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ۔
میچ کا بہترین کھلاڑی عمران طاہر کو قرار دیا گیا، انہوں نے 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: