نوازشریف کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگیا ،اب سابق وزیراعظم کی سیاست ختم ہوگئی ۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 31مارچ سے پہلے ہوجائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے فیصلے کے بعد لودھراں کا الیکشن بھی کالعدم ہوگیا ہے ۔
شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات 2017ء کیس پر دیے گئے فیصلے کو پاناما کیس کے فیصلے سے بھی بڑا قرار دیدیا ہے ، جس میں اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو وزارت عظمیٰ اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف اس معاشرے سے واقف ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں وہ بھٹو بننے جارہے ہیں تو انہیں مبارک ہو ،جو چالاکیاں شہبازشریف کرتے ہیں وہ نوازشریف نہیں کرسکتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف مشرف کو دھوکا دینے میں بھی کامیاب رہے تھے، انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات وقت مقرر پر نہیں ہوں گے ،وہ آگے پیچھے ہوسکتے ہیں ۔
اس سے قبل شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاہدے میں مبینہ کرپشن سے متعلق درخواست نیب میں جمع کرائی ۔
ان کا کہناتھاکہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مناظر کا چیلنج قبول کرتا ہوں ،میں درخواست کے ساتھ ثبوت دے کر نیب کا آدھا کام کردیا ہے ،حکمرانوں کےاقتدارکےتابوت میں آخری کیل ٹھونک کر رہیں گے ۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی 15سال تک سالانہ 200ارب روپے کرپشن کا کیس ہے، چیئرمین نیب کے خلاف مہم شروع کرنے کے لئے مواد ڈھونڈا جارہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے اجلاس میں چیف جسٹس اور چیئرمین کے خلاف عوام کو اکسانے کا فیصلہ ہوا،یہ ان کا ماسٹر پلان ہے مگر یہ کچھ بھی کرلیں ذلیل و رسوا ہوں گے ۔
نیب ٹیم کھانا کھلانے کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ شیخ ہوں پاگل نہیں ،جو کسی کو کھانا کھلائوں ، ن لیگ کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کررہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: