بچے کو سوٹ کیس میں اسپین اسمگل کرنے والے باپ پر جرمانہ

آئیوری کوسٹ میں ایک شخص کو اپنے آٹھ سالہ بیٹے کوسوٹ کیس میں مراکش سے اسپین اسمگل کرنے کے جرم میں جرمانہ عائد کردیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا ثبوت نہیں ملا کہ علی اوتارا نامی شخص جانتا تھا کہ اس کے بیٹے کو سوٹ کیس میں لے جایا جائے گا۔
استغاثہ نے علی اوتاراکو اپنے بیٹے کو غیر قانونی طور پرا سپین میں داخل کروانے کے جرم میں قید کی سزا کے حق میں دلائل دیئے تاہم عدالت نے ملزم کا موقف تسلیم کرتے ہوئے اُسے 92 تورو کا قدرے کم جرمانہ عائدکیا ہے۔

علی کے10سالہ بیٹے عدوو نے عدالت کو بتایا کہ نہ انہیں اور نہ ہی ان کے والد کو معلوم تھا انہیں سوٹ کیس میں لایا جائے گا۔
عدوو کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ انہیں یہی بتایا تھا کہ یہ سفر گاڑی پر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سوٹ کیس میں انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔
مئی 2015 میں مراکش اوراسپین کے شہر کیوٹا کے درمیان باڈر کراسنگ پر حکام نے ایک عورت کو ایک بھاری سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے روکا تھا، جب سوٹ کیس کو ایکس رے مشین سے گزارا گیا تو اس میں بچے کی موجودگی کا علم ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: