یوراج سنگھ نےریٹائرمنٹ کاامکان مستردکردیا

بھارتی ٹیم کے آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، انٹرنیشنل سطح پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلئے پر جوش ہوں، ابھی میں مزید دو یا تین آئی پی ایل ایڈیشن کھیل سکتا ہوں۔

یووراج سنگھ کو 40 ٹیسٹ 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال جون میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

گزشتہ سال انگلینڈ میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی سلیکٹرز انہیں مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اور دلیپ ٹرافی کے اسکواڈز میں بھی وہ جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

اپنے ایک بیان میں بھارتی آل راﺅنڈر نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں، آئی پی ایل میں عمدہ پرفارم کر کے دوبارہ ٹیم میں کم بیک کروں گا، ابھی میری کرکٹ باقی ہے اسلئے انٹرنیشنل سطح پر دوبارہ ملک کی نمائندگی کیلئے بے چین ہوں، کرکٹ سے لطف اندوزہورہا ہوں۔جب سمجھا کہ میں مزید کھیلنے کے قابل نہیں تواس وقت کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کروں گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: