چوک پرانا تھانہ ،تحصیل و ضلع پاکپتن کا رہائشی محمد نواز ڈھڈی اپنے عزیز کو ہارٹ اٹیک ہونے پر لاہور کے کارڈیالوجی اسپتال لایا ۔مریض کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد ادویات لینے کیلئے ایمرجنسی سے باہر جانے والا محمد نواز ڈھڈی واپس نہ آیا ۔لاپتہ 45 سالہ شخص کے بیٹے علی نواز نے دنیا ٹو ڈے کو بتایا کہ انہیں تلاش کرنے کے لیے لاہور کے تمام اسپتالوں اور تھانوں میں تلاش کیا لیکن ان کے والد کا کہیں پتہ نہیں چلا۔ تلاش میں ناکامی پر تھانہ جیل روڈ میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔