افواج کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی شروع

مسلح افواج کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاک فوج نےجعلی سوشل میڈیااکاؤنٹس کےخلاف کارروائی کیلئےفہرستیں ایف آئی اے کو دےدیں۔
آئی ایس پی آر کی دی گئی فہرستوں میں ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام کے اکاؤنٹس شامل ہیں، ایف آئی اےنےفہرستیں فوری طورپرپی ٹی اےکوفراہم کردیں ۔
سوشل میڈیا پر سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس مسلح افواج کانام استعمال کر رہے ہیں ،آئی ایس پی آر کی دی گئی فہرستوں میں 255جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی فہرستوں میں 45 ٹوئٹر ، 94 فیس بک، 101 یوٹیوب، 15 انسٹاگرام کے جعلی اکاؤنٹس شامل ہیں۔
یہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس براہ راست پاکستان آرمی، آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر ،پاکستان نیوی، چیف آف نیول اسٹاف، پاکستان ایئر فورس اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا نام بھی استعمال کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: