پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پسندیدہ حریف بن گئیں

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پسندیدہ حریف ٹیمیں بن گئی ہیں ۔ پاکستان ٹیم 2020 اور 2021 میں بھی انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اگلے پانچ برسو ں کے لئے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے وینیوز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ٹیم نے 2020 اور 2021 میں بھی انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے ۔
اس طرح پاکستان ٹیم 2016 سے 2021 تک چھ بار انگلینڈ کا دورہ کرنے والی واحد ٹیم بن جائے گی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 2016 میں مکمل سیریز کھیلی جس میں چار ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا ۔ 2017 میں پاکستان ٹیم نے انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی کھیلی اور کامیابی حاصل کی ۔
اس برس مئی جون میں پاکستان ٹیم انگلینڈ میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ اگلے برس انگلینڈ میں ورلڈ کپ سے قبل باہمی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی ۔
2020 میں پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے انگلینڈ جائے گی جبکہ 2021 میں مختصر دورانیے کی سیریز انگلینڈ میں ہی کھیلی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: