پی سی او ججز اب ہمیں اخلاقیات کا درس دیں گے

مسلم لیگ ن کےصدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم سمجھوتا کرنے والے لوگ نہیں، کیا پی سی او ججز اب ہمیں اخلاقیات کا درس دیں گے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ اب یہ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانا چاہتے ہیں، میں ایسے فیصلوں کو نہیں مانتا ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت کی۔
آج ہونے والے کیس کی سماعت میں سابق وزیراعظم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے شدید مخالفت کی۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ٹرائل اب مکمل ہونے کے مرحلے میں ہے اس لئے ملزمان کو حاضری سے استثنا نہیں دیا جاسکتا۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں خارج کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: