لیہ میں دو سو سال پرانا مندر مسمار

لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں دو سال پرانا مندر گرا دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق مندر محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے گرایا گیا اور کروڑوں کی زمین کو لاکھوں روپے میں بیچ دیا گیا۔

مندر گرانے کے بعد اسی جگہ پر پلازہ بنایا جا رہا ہے۔

‎کروڑ لعل عیسن میں امن کمیٹی کے میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر لیہ کو قبضہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
علاقے میں شور مچنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو رکوا دیا ہے۔

‎پولیس نے موقف اختیار کیا آئندہ کارروائی
‎محکمہ اوقاف کی انتظامیہ کرے گی۔

‎شہریوں کی شکایات پر دو روز قبل ایف آئی اے ٹیم نے مندر کا معائنہ بھی کیا۔
‎ جس میں مندر کی جگہ مبینہ طور پر 27لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ یہ اراضی مین بازار میں واقع ہے اور کروڑوں روپے کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: