‎ویلنٹائن ڈے پر لاہور میں حیا واک

‎لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے قریب حیا واک ہوئی۔ حیا واک میں اسلامی بہنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

‎اس موقع پر شرکا نے موقف اختیار کیا کہ ویلنٹائن ڈے منانا حرام ہے مگر اس بارے میں لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

‎ایک خاتون نے کہا ‘ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم لوگوں کی اصلاح کریں اور لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ ہر دن کو محبت کا دن بنائیں،ضروری نہیں ایک ہی دن مقرر کیا جائے”

‎ریلی میں شریک ایک نوجوان نے کہا” ہمارا مقصد پاکستان میں مغربی رواج کو ختم کرکے اسلامی روایات کو نافذ کرنا ہے”

‎”با حیا زندگی ایمان کا حسن ہےؕ”اور” حیا ایمان کا حصہ ہے” کے الفاظ بینرز پر درج تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: