لاہور میں جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے گلبرک کلمہ چوک کے قریب رات گئے دو موٹر سائیکل سواروں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے جی سی یونی ورسٹی کے پروفیسر کو قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلبرک کے علاقہ کلمہ چوک کے قریب رات گئے یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم اکبر چیمہ کو گن پوائنٹ پر لوٹا جا رہا تھا، ان سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر تنظیم چیمہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: