اوکاڑہ (اسجد علی میاں )نواحی علاقے موضع مہروک کلاں میں بچوں کی نا زیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں حجرہ شاہ مقیم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد یوسف نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے گھر میں پرائیویٹ سکول اور اکیڈمی بنا رکھی تھی ۔ محمد یوسف پر الزام ہے کہ وہ زیر تعلیم بچوں اور بچیوں سے نازیبا حرکات کرتا اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا۔ پولیس نے ملزم کے گھر سے کمپیوٹر،مختلف ویڈیوز اور کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کر لیا ہے