آزاد کشمیر اور مری میں شدید برفباری ،سیاح پھنس گئے

شدید برف باری نے آزاد کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، مظفر آباد ،باغ،وادی نیلم اور جہلم ویلی کا راولپنڈی ، اسلام آباد سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔

شدید برف باری کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، خون جمادینے والی سردی میں بجلی بند ،موبائل فون کے سگنل خاموش ، ایندھن اور کھانے پینے کی چیزیں ختم ہونے لگیں۔

مسافر خواتین اور بچوں نے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی اپیل کردی ،مری آنے جانے کے راستو ں پر برف ڈیرے ڈال کر بیٹھ گئی۔

خیبرپختونخوا اور فاٹا کے اضلاع جیسے دیر ،باجوڑ ، شمالی وزیرستان اور پارا چنار میں برف باری نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ۔

ملک بھر میں سردی نے ایک بھرپور کروٹ لی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری بھی ہوئی، سیاحوں کو مزا بھی آیا اور راستوں کی بندش سے مشکلات بھی ہوئیں۔

آزادکشمیر میں شدید برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،4 اضلاع کا زمینی رابطہ راولپنڈی اسلام آباد سے منقطع ہو گیا ہے۔

برف سے راستے اٹ جانے کے سبب مظفرآباد، باغ، نیلم، اور جہلم ویلی سےپنڈی اسلام آباداور لاہور جانے والی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، پھنس جانے والے سیاحوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے۔

نتھیا گلی اور گلیات میں شدید برف باری سے سینکڑوں گاڑیاں اور سیاح پھنس گئے، بجلی نہ ہونے کے باعث سیاحوں کے موبائل فون بھی بند ہوگئے، سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی گھنٹوں سے سڑک پر پھنس ہوئے ہیں۔

چترال میں برفباری سے گرم چشمہ کے مقام تک آنے جانے کے راستے بند ہو گئے، میرکلی اور دیر کے مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت بند ہوگئی، تفریحی مقامات میں سے ناران میں 6 اور شوگران میں 3 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری کے باعث سیاحوں پھنس گئے، یہاں بجلی کی فراہمی بھی کئی گھنٹے معطل رہی۔

دیر بالا،اوکزئی ایجنسی،باجوڑ ایجنسی،شمالی وزیرستان اور قبائلی علاقے پاراچنار میں برفباری سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوگئی،شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

شمالی بلوچستان میں شہروں میں ہونے والی برفباری سڑکوں پرجمع ہوگئی،سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ملک کے بالائی شہروں میں بھی برفباری سے سردی کی شدید میں اضافہ ہوگیا،شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: