خطرناک شہروں کی فہرست جاری،کراچی کا 50واں نمبر

یورپی ویب سائٹ نے جرائم سے متعلق دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔کراچی 50 ویں نمبر پر رہا۔ ماضی میں کراچی کو دنیا کےخطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹا نمبر حاصل رہا ہے۔

سربیا سے چلائی جانے والی اس ڈیٹابیس پر ’’کراوڈ سورسنگ‘‘ یعنی انٹرنیٹ پر عوام کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں۔

جس کے مطابق عوام نے وسطی امریکا کے ملک ہونڈوراس کے شہر سان پیڈرو کو دنیا کا غیر محفوظ ترین شہر قرار دیا۔

سروے کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا، شکاگو، بالٹی مور اور نیو اورلینزمیں جرائم کے حوالے سے شہریوں کا تصور کراچی کے مقابلے میں بدتر پایا گیا۔

دنیا کے مختلف شہروں میں عوام خود کو کتنا محفوظ تصور کرتے ہیں، جیسے سوالات کے جوابات پرشہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

بجٹ 2022ء کی باریکیاں

بجٹ پیش ہونے کے بعد مِلا جُلا عوامی ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ ...

%d bloggers like this: