فاروق ستار کو ایک اور جھٹکا

ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے نام سے رجسٹرڈ ہوگئی، الیکشن کمیشن نے خالد مقبول کو کنوینر تسلیم کرلیا، فروغ نسیم نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان صرف بہادر آباد کے دفتر میں ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے نام پر رجسٹرڈ ہوگئی، الیکشن کمیشن پاکستان نے خالد مقبول کو کنوینر تسلیم کرلیا۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا اختیار کنوینر کو نہیں بلکہ مکمل اختیار رابطہ کمیٹی کو ہے، رابطہ کمیٹی جسے چاہے ٹکٹ دے سکتی ہے، دستخط کے اختیار کا مطلب رابطہ کمیٹی کو سپر سیڈ کرنا نہیں۔

ماہر قانون کہتے ہیں کہ رابطہ کمیٹیی نے 2 تہائی اکثریت سے نیا کنوینر منتخب کرلیا، ایم کیو ایم پاکستان کسی کے نام پر نہیں، اپنے نام پر رجسٹرڈ ہے، فاروق ستار نے نام استعمال کیا تو قانونی چارہ جوئی کریں گے، ڈاکٹر فاروق ستار پتنگ کا لوگو بھی استعمال نہیں کرسکتے، فاروق ستار چرخی رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔

فروغ نسیم نے واضح کیا کہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر کے علاوہ کوئی بھی ممبر بلا سکتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان صرف بہادر آباد کے دفتر میں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: