‎لاہور کینٹ میں زمینوں پر قبضے عام، بیوہ خاتون کی جمع پونجی پر قبضہ

‎لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر نوازشریف اسپتال کے سامنے بیوہ خاتون کی جمع پونجی سے خریدی 5 مرلہ زمین پرقبضہ گروپ نے پنجے گاڑھ لیے،،،دنیا ٹوڈے کو تفصیلات بتاتے ہوئےفیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ضعیف خاتون رضیہ بی بی نے کہا کہ انہوں نے لاہور کے بیدیاں روڈ پر لدھڑ گاؤں میں 17 سال قبل پانچ مرلے کا پلاٹ خریدا ،وہ گزشتہ روز اپنے پلاٹ کی دیکھ بھال کے لیے لدھڑ کے مہر ٹاؤن پہنچیں تو وہاں پر دیوار بنی دیکھ کر بے ہوش ہو گئیں،اوسان بحال ہونے پر ضعیف خاتون نے متعلقہ تھانہ ہیر پہنچ کر قبضہ گروپوں کے خلاف درخواست دی ۔رضیہ بی بی نے مزید بتایا کہ انہیں لدھڑ کی با اثر شخصیت ملک ذوالفقار کی جانب سےپلاٹ سے دستبردار ہونے کیلئے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ رضیہ بی بی نے پولیس حکام اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ اس کی جمع پونجی کو لٹنے سے بچایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: