عامر خان کی فلم نے چین میں کامیابیوں کا نیا ریکارڈ بناڈالا

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ نے چین میں 101.62 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ نے چین کے سنیما گھروں میں 101.62 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا، یہ بھارت کی تیسری اور ہندی زبان کی دوسری فلم ہے جس نے چین اور دوسرے ممالک میں اتنا بزنس کیا ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں زائرہ وسیم اور عامر خان ہیں، فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اداکاری کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی ہے اور اس کیلئے لڑکی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک ...

%d bloggers like this: