ملازمین میں خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام

دبئی کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے درمیان خوشیاں بانٹنے والے بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو ملازمین کو مختلف پیکیجز بطور تحفہ پیش کیے جائیں گے ۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی میں قائم خوشیاں تقسیم کرنے والے بینک سے ملازمین کو کسی نئی فلم کے شو کے ٹکٹس، میوزیکل کنسرٹ کے ٹکٹس، دو تعطیلات اور ہر وہ چیز جو ملازمین کو خوش کرسکے، یہاں سے حاصل کرسکیں گے۔
بینک سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ملازمین کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانی ہو گی۔
ادارے میں کام کرنے والے ملازمین بہترین پرفارمنس دینے والے ملازم کا چناؤ اسے پوائنٹس دے کر کرتے ہیں جس ملازم کو جتنے پوائنٹس ملتے ہیں وہ بینک سے اتنی ہی ’خوشی‘ حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔
اس بینک میں ہر ملازم کو کاؤنٹ کھولنا ہوگا جس میں اپنی دلچسپی اور مزاح سے متعلق معلومات دینی ہو گئیں۔
ملازم جب وہ مقررہ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا تو ادارہ اس کے اکاؤنٹ میں اس کی دلچسپی اور مزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سامان کریڈٹ کردیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: