آئی ٹی ، کی خرابی کے سبب سالانہ 900 زیادہ اموات کا خدشہ

آئی ٹی کی خرابی کے سبب این ایچ ایس میں سالانہ 900زیادہ اموات کاخدشہ ظاہر کیاگیاہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آئی ٹی ماہرین کاکہنا ہے کہ این ایچ ایس کاکمپیوٹر سسٹم مریضوں کے تحفظ کے حوالے سے خطرہ بنتا جارہاہے۔
کمپیوٹر کے ماہرین کاکہناہے کہ اسپتال کا آئی ٹی پروگرام سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرنے میں ناکام ہورہا ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ اور اس حوالے سے سامنے آنے والے ان بڑے سکینڈلز سے زیادہ ہوجائے گا۔
ا س کے نتیجے میں بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں اور کھلی انکوائریز کرائی گئی تھیں۔سوان سی یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ہیرالڈ تھمبلے کا کہناہے کہ پورے برطانیہ میں زیر استعمال کمپیوٹر سسٹم اس قدر ناقص ہے کہ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا ۔
گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مارٹن تھومس کے ساتھ ایک مشترکہ لیکچر میں انھوں نے کہا کہ مریضوں کو مہلک دوائوں کی مقدار اورکمپیوٹر پروگرام ہیک کئے جانے کے خطرے کے حوالے سے این ایچ ایس ٹیسٹ کو اپنے کمپیوٹر سسٹم کی جانچ پڑتال کرانی چاہئے۔
ماہرین کاکہناہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق کمپیوٹر کے نقص کی وجہ سے سالانہ 900اموات میں اضافہ ہوسکتاہے جبکہ 1988میں اس وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 167تھی۔
محکمہ صحت اور سوشل کیئر نے کہاہے کہ وہ ان اعدادوشمار سے متفق نہیں ہیں۔ ایک ترجمان نے کہا کہ مریضوں کاتحفظ ہماری ترجیح ہے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہماری 4.2بلین پونڈ کی سرمایہ کاری سے قابل گریز خطرات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: