پاکستانی آل راؤنڈر نے جنوبی افریقہ میں شادی رچالی

پاکستانی کرکٹر محمد نواز نے جنوبی افریقہ میں شادی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ کرکٹر کی جانب سے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرنے والے نوجوان آل راؤنڈر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ محمد نواز کی اہلیہ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے اور دونوں کی شادی وہیں انجام پائی

شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا پینٹ کوٹ، جب کہ ان کی اہلیہ نے سفید گاؤن زیب تن کیا۔ شادی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی رحمت سے ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ دونوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: