نااہلی مدت کا تعین، نواز شریف کا کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ

نواز شریف نے نااہلی کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ہوں نہ مقدمے میں فریق۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے تعین کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم نواز شریف مقدمے میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم نے بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف اس مقدمے میں نہ درخواست گزار ہیں نہ ہی فریق، طے شدہ اصول ہے الیکشن میں حصہ لینا بنیادی حق ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت اور جسٹس اعجاز میری اہلیت کیس میں شامل رہے، دونوں ججز میری اہلیت پر اپنی رائے دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں مالی بے ضابطگی پر ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: