سوات کے علاقے کبل میں زور دار دھماکا ہوگیا ۔
، پولیس اور ریسکیو ادارے دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطاق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے میں تین فوجی شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ حملہ فوج کے اسپورٹس یونٹ پر کیا گیا