پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پھرسے ٹاپ پر

ماؤنٹ ماؤنگانوئی:تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔سرفراز کی کپتانی میں پاکستان لگاتار چھٹی سیریز میں فاتح رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں شاہینوں نے کیویز کو دھول چٹائی اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر گرین شرٹس نے ون ڈے میں بلیک واش کا بدلا لے لیا۔پاکستان نے نیوزی لینڈ میں پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔

سرفراز کی قیادت میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ٹیم نے لگاتار چھٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: