مہوش حیات ڈرامے میں بینظیر بھٹو کا کردار نبھائیں گی

نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے بینظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈراما سیریل ’’دل لگی ‘‘، ’’میرے قاتل میرے دلدار‘‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جب بڑی سکرین کا رخ کیا تو بڑی بڑی اداکاراؤں کی چھٹی کرادی۔ گزشتہ برس مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ بلاک بسٹرفلم ثابت ہوئی تھی جس نے 50 کروڑسے زائد کا بزنس کرکے شوبزحلقوں سمیت سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرزکو بھی حیران کردیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پران سے متعلق ایک خبربہت زیادہ وائرل ہورہی ہے کہ مہوش حیات پاکستان کی پہلی وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔مہوش حیات کی جانب سے فی الحال تو ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر مہوش کے بینظیر بھٹو بننے کی دھوم مچ گئی ہے۔
دوسرئی جانب کچھ صارفین کا خیال ہے کہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کے کردار کے لیے بالکل موزوں اداکارہ ہیں اور بینظیر کی تصویر ان سے زیادہ بہتر انداز میں کوئی اور پیش نہیں کرسکتا۔ایک صارف نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ مہوش حیات اور بینظیر بھٹو کے درمیان بہت زیادہ مشابہت ہے ج کہ کچھ صارفین کی جانب سے ان خبروں پر غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: