سات کروڑ 33 لاکھ روپے میں نمبر پلیٹ نیلام

گاڑیوں کے خصوصی نمبروں کے شوقین دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، اردن میں ایسی ہی ایک نمبر پلیٹ کی نیلامی 4 لاکھ 50 ہزار دینا تقریباً 7 کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپوں میں ہوئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عمان کے ایک نیلام مرکز میں پیش کی گئی نمبر پلیٹ 4 لاکھ 50 ہزار اردنی دینار یعنی 7 لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم میں فروخت کی گئی، اس میں 16 فیصد ٹیکس کی رقم بھی شامل ہے، پاکستانی کرنسی میں نیلامی کی رقم سات کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

خصوصی نمبر پلیٹ عراقی دولتمند نے خریدی، نیلام گھر میں فروخت کیلئے رکھی دیگر اشیاء میں بعض 8 ہزار اردنی دینار سے 4 لاکھ 50 ہزار دینار تک تھیں، ایک نمبر پلیٹ 63 ہزار اردن دینار میں فروخت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: