زینب قتل : ٹی وی اینکر کے انکشافات پر عدالت کا تحقیقات کا حکم

: سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کے ملزم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، واضح کردیا کہ عمران کو کچھ ہوا تو متعلقہ آئی جی کیخلاف کارروائی ہوگی، ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی بھی تحقیقات کا حکم دے دیا، عدالت نے معاملے پر ٹی وی پروگرام کے اینکر شاہد مسعود کو بلاکر وضاحت لی۔

سپریم کورٹ میں سانحہ قصور ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت نے زینب کے قاتل عمران کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، قرار دیا کہ پولیس تحویل میں آئی جی پنجاب جبکہ جوڈیشل تحویل پر آئی جی جیل خانہ جات سیکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے، کسی نقصان کی صورت میں متعلقہ آئی جی کیخلاف کارروائی ہوگی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سچائی جاننے کیلئے معاملے کی تہہ تک جائیں گے، زینب کیس پر ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کا نوٹس بھی لے لیا، طلبی پر پیش ہوکر شاہد مسعود کا کہنا تھا اپنی باتوں پر قائم ہوں، انہوں نے ملزم کے فارن کرنسی اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردیں، ساتھ ہی مبینہ پشت پناہی کرنیوالی سیاسی شخصیات کے نام بھی لکھ کر دیئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، عدالت نے شاہد مسعود کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پیر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: