لارڈ نذیر کے گھر میں چوری

برطانیہ کے علاقے روتھرہیم میں برٹش پاکستانی لارڈنذیراحمدکےگھرمیں چوری کی واردات، گھرسےقیمتی اشیااوراہم دستاویزات چرالی گئیں، لارڈنذیراحمدگھرپرموجودنہیں تھے۔

لارڈنذیر کہتےہیں کہ وہ لندن میں چلائی جانےوالی پاکستان مخالف مہم کےخلاف کام کررہےہیں، کشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف مہم چلارہےہیں، واردات میں غیرملکی انٹیلی جنس کا ہاتھ بھی ہوسکتاہے، گھرمیں سامان کو درہم برہم کر کے مجھے پریشان اور پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کےخلاف ہماری مہم کوسبوتاژکرنےکی کوشش ہوسکتی ہے، مجھےتحفےمیں دی گئی تلوارکوڈبےسےنکال کرکچن کی میزپررکھ دی گئی، یہ تلوار سابق صدر آصف علی زرداری نے تحفےمیں دی تھی، اگر چوری ہی کرنی تھی تو صدر پاکستان کی جانب سے تحفے میں دی گئی تلوار کیوں چھوڑ گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ منظم طریقے سےچوری ہوئی،کیمرے توڑدیےگئےتھے، برطانوی پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کےسامنےصورتحال رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: