اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر راؤ انوار احمد کو ملک سے باہر جانے سے روکنے والی ٹیم کو وزیر داخلہ احسن اقبال نے تعریفی اسناد پیش کیں۔
بائیس اور تئیس جنوری کی درمیانی شب ایف آئی اے نے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی تھی ۔
ایف آئی اے کی ٹیم راؤ انوارکی چھٹی کی دستاویزات سے مطمئن نہ تھی اوررائو انوار بھی اپنی چھٹی کی منظوری سے ایف آئی اے کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔
اسی بنیاد پر ایف آئی اے نے رائو انوار کو بیرون ملک جانے سے روکا تاہم واضح ہدایات نہ ہونے پر ایف آئی اے نے انہیں حراست میں نہیں لیا تھا اور ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت دے دی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کو ہلاک کرنے کے الزام کے بعدراؤ انوارکراچی سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچےتھے اور غیر ملکی پر واز EK-615سے دبئی جانا چاہتے تھے۔