نقیب قتل، اہم پولیس افسر 2 اہلکاروں سمیت گرفتار

نقیب قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، پولیس افسر 2 اہلکاروں سمیت گرفتار کرلئے گئے، حراست میں لئے گئے افراد میں ایک اے ایس آئی اور 2 سپاہی شامل ہیں۔

نمائندہ سماء کے مطابق کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے نقیب اللہ کیس میں پہلی گرفتاری عمل میں آگئی، راؤ انوار کی ٹیم کا اہم رکن اے ایس آئی اکبر ملاح 2 پولیس اہلکاروں رئیس اور عمران سمیت حراست میں لے لیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا ہے کہ راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کسی کے حکم کی ضرورت نہیں، امکان ہے کہ برطرف ایس ایس پی ملیر کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے نقیب اللہ محسود کو کراچی کے علاقے ملیر میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا تھا، معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا گیا تو راؤ انوار کیخلاف تحقیقات کا آغاز ہوا اور انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا، تحقیقات میں پولیس مقابلہ جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی، راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ سماء

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: