فلم پدماوت کیخلاف مظاہرین کا احمدآباد میں ہنگامہ

بالی وڈ کی متنازعہ فلم ’’پدماوت‘‘ کی 25 جنوری کو ریلیز کو روکنے کے لئے بھارت کے شہر احمدآباد میں ہزاروں مظاہرین نے مالز میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہندو رانی ’’پدماوتی‘‘ سے متعلق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف احتجاج منگل کی رات ریاست گجرات کے مرکزی شہر میں شروع ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شاپنگ مالز میں دکانوں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ 50 موٹرسائیکلوں اور 150سے زائد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جبکہ فسادات کے لئے گجرات بھر میں 500 سے زائد مشتبہ افراد کے نام بھی درج کیے گئے۔

اس سلسلے میں گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپسنھ جدیجا نے کہا ہے کہ فلم کی وجہ سے 48 گھنٹے میں مجموعی طور پر 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے غیر سماجی عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف ہندو انتہا پسند گروپوں کی دھمکیوں کے باعث ملک بھر میں 25 جنوری کو فلم کی ریلیز پر سنیماﺅں کے باہر سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: