پانچ فروری کو پاکستان میں عام تعطیل کا اعلان

نجی ادارے بند رہے گے، جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں سرکاری سطح پر پروگرام بھی منعقد کیے جائے گے۔

دن کا آغاز کشمیر کے شہداء، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا، جس کے بعد دنیا کی توجہ مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرانے کیلئے عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلوس منعقد کئے جائیں گے۔

کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ کوہالہ، منگلا پل اور پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے دوسرے مقامات پر انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ سنیٹرز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، سیاستدان، اعلیٰ حکام اور ممتاز شخصیات بھی ان تقریبات میں شریک ہوں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: