‎توہین رسالت کا الزام، طالب علم نے کالج پرنسپل کوقتل کردیا

‎تفصیلات کے مطابق شبقدر کے اسلامیہ کالج کے پرنسپل سریراحمد نے طالب علم فہیم کو کئی دن تک غیر حاضر ہونے پر ڈانٹ پلائی جس پر طیش میں آکر طالب علم نے فائرنگ کرکے پرنسپل کو شدید زخمی کر دیا ۔ فہیم کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

‎ملزم کو ایف سی کے جوانوں نے موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا اورتین گھنٹے بعد مقتول کے بھانجے حارث کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ۔

‎زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خادم حسین رضوی کا پیروکار ہے جس نے فیض آباد دھرنے کے دوران کالج سے کئی دن تک غیر حاضری کی جس پر پرنسپل نے فہیم کی ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی۔لڑائی کے دوران فہیم نے اپنے پرنسپل پر توہین رسالت کا الزام بھی لگایا جسکا نتیجہ اس قتل کی شکل میں سامنے آیا۔

‎گرفتاری کے وقت ملزم نعرے لگا رہا تھا کہ انہوں نے توہین رسالت کے مرتکب کو انجام تک پہنچایا ہے ۔اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ سے رابطے پر معلوم ہوا توہین رسالت کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ۔گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور بہت جلد اصل حقائق سامنے آئینگے ۔

‎ پرنسپل کے قتل کے خلاف مقتول کے لواحقین نے شبقدر چوک میں مظاہرہ بھی کیا اور مقتول کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: