صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ بہترین فلم قرار

پاکستانی اداکار صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے فلم فیئر ایوارڈ 2018ء اپنے نام کرلیا۔ عرفان خان کو بہترین اداکارجبکہ ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے تقریب میں میزبان کے فرائض انجام دیئے۔
ممبئی میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم کی کیٹیگری کے لئے ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘، اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر کی بلاک بسٹر’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘، عرفان خان اور صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘، ایشوینی ایّر تیواڑی کی ہٹ فلم ’بریلی کی برفی‘ اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان و زائرہ وسیم کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے درمیان مقابلہ تھا۔
63واں فلم فیئر ایوارڈ2018ء ’ہندی میڈیم‘ کو دیا گیا۔

عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم ‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار جبکہ ’تمہاری سلو‘ میں عمدہ پرفارمنس پر ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اُن کا چھٹا فلم فیئر ایوارڈ ہے۔
ودیا بالن نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا
اس کیٹیگری کے لئے عالیہ بھٹ (بدری ناتھ کی دلہنیا)، بھومی پیڈنیکر (شبھ منگل ساودھان)، صباقمر (ہندی میڈیم)، سری دیوی (مام)، ودیا بالن (تمہاری سلو) اور زائرہ وسیم (سیکریٹ سپراسٹار) کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔
ایشوینی ایّر تیواڑی کو ’بریلی کی فرفی‘ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایواڈ دیا گیا۔

ارجیت سنگھ کو فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا ‘ کے گانے ’روکے نہ رکے نینا‘پر بہترین پلے بیک سنگر (میل) جبکہ میگھنا مشرا کو ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے گانے ’نچ دی پھراں‘ پر بہترین پلے بیک سنگر (فیمیل) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بھارتی سنیما کے لئے خدمات کے اعتراف میں ماضی کی نامور اداکارہ مالا سنہا اور گلوکار و موسیقار بپی لہری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: